آرمی چیف کاسعودی ولی عہد کو فونشاہ سلمان کی خیریت دریافت کی

434

ریاض/اسلام آباد(صباح نیوز)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ،جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کی۔سعودی وزارت خارجہ کے ٹوئٹر پر جاری تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے نیک جذبات اور خواہشات کا اظہار کیا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی زندگی اور صحت کے لیے دعا کی۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں پاک سعودی تعلقات اور دونوں ممالک کے فوج کے درمیان تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔