چیف جسٹس عمر عطا بندیال سال کے 100 بااثر ترین افراد میں شامل

222
اسلام آباد (صباح نیوز) چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو امریکی ٹائم میگزین کے 2022ء کے 100 بااثر ترین افراد میں شامل کرلیا۔ میگزین کے بااثرترین افراد کی فہرست کیلیے چیف جسٹس عمر عطابندیال کی پروفائل معروف قانون دان اعتزاز احسن نے تحریر کی اور انہیں لیڈرز کی کیٹگری میں رکھا گیا۔ پروفائل میں لکھا گیا کہ جسٹس عمر عطابندیال کو ان کی ذاتی دیانت داری کی وجہ سے احترام سے جانا جاتا ہے اور وہ کولمبیا اور کیمبرج سے فارغ التحصیل قانون دان ہیں اور وہ نہ صرف انصاف فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ انہیں ایسا کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔