بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے تر جمان وانگ وین بن نے تائیوان سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے غیرمناسب بیان سے متعلق کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تائیوان کا معاملہ چین امریکہ تعلقات میں سب سے اہم اور سب سے حساس معاملہ ہے۔.
پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ایک چین کا اصول عالمی برادری کا مشترکہ اتفاق رائے اور بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول ہے۔ انہوں نے امریکہ کے ان بیانات کی شدید مخالفت کرتیہوئے کہا کہ تائیوان کا معاملہ چین کے کلیدی مفادات سے متعلق ہے اور اس میں سمجھوتے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
وانگ وین بن نے کہا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی انتظامیہ “تائیوان علیحدگی “سے متعلق سرگرمیاں کرنے کی کوشش کررہی ہے جو موجودہ آبنائے تائیوان کے امن و امان کے لییسب سے بڑا خطرہ ہے۔ جاپان تائیوان معاملے پر چینی عوام کے خلاف جرائم کا ذمہ دار ہے، جاپان کو تاریخ سیسبق لیتے ہوئے اپنے قول و فعل میں احتیاط کو ملحوظ رکھنا چاہیے۔