اسلام آ باد: وزیر اعظم شہباز شریف کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاونٹ بنانے والے رمیز راجہ لائیو نامی ٹوئٹر صارف کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ شہباز شریف کے فوکل پرسن ابوبکر نے انکشاف کیا کہ شہباز شریف کے نام سے جعلی اکاونٹ بنانے والے صارف کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ابوبکر کی جانب سے بھی ایک ٹوئٹ سامنے آئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اختلاف قبول ہے لیکن غلط معلومات نہیں۔ ابوبکر نے اپنی ٹوئٹ میں صارف کے اکاونٹ اور شہباز شریف کے نام سے بنائے جانے والے اکانٹ کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ جعلی اکانٹ بنانے والے صارف (رمیز راجا لائیو )کو عوام کو گمراہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ شہباز شریف کے نام سے بنائے جانے والے جعلی اکانٹ پر 30 ہزار سے زائد فالوورز موجود تھے جس سے غلط معلومات پھیلائی جا رہی تھیں تاہم اب اس اکانٹ تک رسائی ممکن نہیں ہے کیونکہ اس اکانٹ کو بلاک کر دیا گیا ہے۔