پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی پر سیاسی دکانداری بند کریں‘حسن مرتضیٰ

139

لاہور (صباح نیوز) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی پر سیاسی دکانداری بند کریں، تاریخیں بدلنے سے آپ کی قسمت نہیں بدلے گی، پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں آپ داغی اسپیکر کے طور پر یاد رکھے جائیں گے، اختیارات کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے والے کو اسپیکر کے عہدے پر نہیں رہنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کیا۔ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ آپ کو اپنے ارکان اسمبلی نے پھر ٹھینگا دکھانا ہے، دوبارہ گنتی میں بھی حمزہ شہباز ہی وزیر اعلیٰ منتخب ہوں گے۔ آئینی عہدے کو بحران اور انتشارکے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پنجاب اسمبلی کے گرفتار ملازمین کو چودھریوں کی ذاتی ملازمت سے اجتناب برتنا چاہیے، پیپلز پارٹی مرکز اور پنجاب میں اتحادیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔