سکھر،الیکشن عملے کی زیادتی کیخلاف جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا احتجاج

208

سکھر (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی رہنماؤںنے میونسپل کارپوریشن سکھر کے ٹاؤن مکی شاہ یوسی 1 تا 6 پر دوران اسکروٹنی الیکشن عملے پر جانبداری اور بلا جواز امیدواروں کے فارم مسترد کیا جانے کے الزام عائد کا الزام کرتے ہوئے آر او نعیم اللہ کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے، الیکشن عملے کی مبینہ سست روی اور زیادتی کیخلاف جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے کارکنان نے احتجاج کیا، پی ٹی آئی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان نے آر او آفس گھیراؤ بھی کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ آراو حکومتی جماعت کے کارندے کے طور پر کام کر رہے ہیں، دانستہ طور پر الیکشن عملہ نے سستی سے کام کیا، ،پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے علاوہ تمام امیدواروں پر زبردستی اعتراضات لگائے گئے ، آر او نعیم اللہ کی موجودگی میں منصفانہ الیکشن ممکن نہیں،الیکشن کمیشن فوری نوٹس لے کر آر او کو تبدیل کرے، دوسری جانب اس موقع پرانچارج پولیٹیکل سیل جماعت اسلامی سکھر احسان حفیظ اور پی ٹی آئی رہنما ظہیر الدین بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے الزام عائد کیا کہ سکھر مکی شاہ ٹاؤن کے جانبدار ریٹرننگ آفیسر کے نعیم اللہ کے طرز عمل نے پورے الیکشن عمل کو مشکوک بنا دیا ہے الیکشن کمیشن فوری نوٹس لے کر ریٹرننگ افسر کو تبدیل کرے، انکا کہنا تھا کہ دانستہ طور پر یوسیز میں فہرستوں کو آویزاں کیا جانے میں سست روی کا مظاہر ہ کیا گیا، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی امیدواروں کیساتھ جانبداری برتی گئی، پریشان کیا جاتا رہا اور فارم نامزدگی مسترد کیے گئے، ہمارا مطالبہ ہے کہ آر او کو تبدیل کیا جائے، ورنہ الیکشن کے شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد مشکوک ہو گا، علاوہ ازیںامیر جماعت اسلامی ضلع سکھر ایڈوکیٹ سلطان احمد لاشاری ، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ایڈوکیٹ ظہیربابر نے بھی الزام عائدکیا ہے کہ کہ ریٹرنگ افسران حکومتی جماعت کی ایما پر اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں کے ساتھ ناروا سلوک اختیار رکھا، الیکشن کے آغاز سے من پسند آر اوز تعینات کرکے دھاندلی شروع کردی ہے، الیکشن کمیشن،پولیس ان معاملات کو دیکھے ، لگتا ہے حکومتی جماعت نے ڈی آر اوز کو ہدایت دی ہے کہ مخالفین کو تنگ کیا جائے، الیکشن کمیشن حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ نوٹس لیکر اپوزیشن جماعتوں کو انصاف فراہم کریں،ہم پرامن الیکشن لڑنا چاہتے ہیں،زبیر حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ مکی شاہ ٹاؤن یو سی ایک تا6 پر مقرر ریٹرننگ افسر نے اپنے طرز عمل سے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ وہ حکومتی جماعت کے نمائندے ہیں۔