قومی جونیئر ہاکی پول کیلیے سندھ بوائز کے ٹرائلز آج ہونگے

203

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ کی ہدایت کی روشنی میں پی ایچ ایف کے کوآرڈینیٹر و کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین نے پی ایچ ایف کے شیڈول کے مطابق آج قومی جونیئر کھلاڑیوں کے ٹرائلز کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں۔ یکم جنوری 2002 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے سندھ کے تمام اضلاع کے کھلاڑی ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہونگے، حیدر حسین نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ آج دوپہر 2 بجے عبدالستار ہاکی کلب اسٹیڈیم میں ابوزر امراؤ اور ارشاد حیدر کو رپورٹ کریں۔ اس حوالے سے جاری پی ایچ ایف کے نوٹیفکیشن کے مطابق کھلاڑی اپنی عمر کی تصدیق کے لئے اپنے ہمراہ فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ، فارم “ب” یا کمپیوٹرائز قومی شناختی کارڈ کے ساتھ ایک پاسپورٹ سائز کلر تصویر اور وائٹ ٹی شرٹس ضرور ساتھ لائیں۔