چیف جسٹس بلوچستان ہائیکور ٹ سے قانون و انصاف کمیٹی کے وفد کی ملاقات

146

کوئٹہ (صباح نیوز) چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان سے صوبائی کمیٹی برائے قانون و انصاف بلوچستان کے وفد کی ملاقات، ملاقات کی صدارت چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان نعیم اختر افغان نے کی۔ عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیے کے مطابق ملاقات میں صوبائی کمیٹی برائے قانون و انصاف بلوچستان سے سیکرٹری کمیشن برائے قانون و انصاف اسلام اباد محترمہ رفعت انعام بٹ اور ان کے ساتھ آئے ہوئے وفد نے بات چیت کی۔