حیدرآباد: قومی عوامی تحریک کا پانی کی قلت کیخلاف مارچ

9747

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) قومی عوامی تحریک مرکز کی جانب سے پانی کی قلت کے خلاف اولڈ کیمپس سے حیدرآباد پریس کلب تک احتجاجی مارچ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر گلزار جمانی، زینت سموں، معشوق چانڈیو،شوکت سریوال، الطاف خاص خیلی ، بابو میمن نے کہاکہ حکمرانوں نے سندھ کا پانی بند کرکے سندھ کی زراعت اور معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے پیپلز پارٹی مسلسل اقتدار میں رہی لیکن سندھ کے دریا پر ڈاکا ڈالنے اور تھل کینال کی تعمیر کے خلاف کوئی موثر اقدام نہیں کیا پیپلزپارٹی نے کسی بھی سندھ دشمن منصوبے کو روکنے کے لیے منصوبہ بندی نہیں کی اس وقت پیپلزپارٹی کے وزیر خورشید شاہ موجود ہیں لیکن پنجاب کی جانب سے سندھ کے حصے کا پانی روکنے کے خلاف کچھ نہیں کر پارہے ہیں، سندھ کی لاکھوں ایکٹر زمین بنجر ہورہی ہے فصلیں سوکھ رہی ہیں پانی کی کمی کے باعث ہاری بے روز گار ہورہے ہیں۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ سندھ کو اس کے حصے کا پانی دے کر انصاف فراہم کیاجائے ۔