ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت)26 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ٹنڈو آدم میونسپل کمیٹی کے 23 وارڈوں پر امیدواروں کی جانب سے 250 نامزدگی فارم میں سے ریٹرننگ آفیسر نے 18 امیدواروں کے نامزدگی فارم اعتراض کے باعث ردکر دیے ہیں جن میں جی ڈے اے رہنما وارڈ نمبر 17اور19حبیب خان مری 19 سیاختر مری کے وارڈوں سے فارم شامل ہیں جبکہ وارڈ نمبر 3 پر عمران ولد ایوب میواتی نے پیپلزپارٹی کے امیدوار ایڈوکیٹ راجہ ظہور کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں جن کے امیدواروں نے درخواست دائر کی ہے۔جی ڈی اے رہنما حبیب خان مری نے بتایا کہ میرا فارم غیر قانونی طریقے سے رد کیا گیا ہے میں نے تمام قانونی تقاضے پورے کیے ہیں جس کے لیے میں سیشن کورٹ سانگھڑ میں اپیل داخل کروں گا۔