حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سبحان اللہ کالونی کے رہائشی افراد لا پتا کیے گئے منظور چنا کی بازیابی کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے لونگ خان چنا، امین چنا، وزیر چنا، شبیر لغاری ودیگر کی قیادت مظاہرہ کیا۔ انہوںنے الزام عائد کیا کہ 16مئی کو پولیس اہلکار اور سادہ لباس اہلکاروں نے منظور چنا کو اُٹھالیا اور اس کا کوئی پتہ نہیں ہے جبکہ منظور چنا کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہے وہ بدین اسٹاپ پر مزدوری کرتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ اگر منظور چنا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے ۔