حیدرآباد: صحافیوں کی میڈیا کوآرڈینیٹر لیاقت یونیورسٹی اسپتال کو عمرے کی مبارکباد

168

حیدرآباد(اسٹاف رپروٹر) میڈیا کو آرڈینیٹر لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد /جامشورو اصغر علی پٹھان یوسف زئی کو عمرے کی سعادت پر پریس کلب کے صحافیوں کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب میں مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پہنائی ۔ اس موقع پر حیدرآباد پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اقبال ملاح ، سینئر صحافی عبدالحفیظ عابد، حمید الرحمن ، سابق صدر حیدرآباد پریس کلب ناصر شیخ، صحافی ارشاد چنا، سینئر فوٹو جرنلسٹ علی واحد، یونین جانی خاصخیلی،غلام قادر توصیفی، سینئر صحافی عباس قیصر، مقبول ملاح،فوٹو عدیل احمد، شاہد خان ، حسنین علی ، اور کیمرا مین طیب خان نے پریس کلب حیدرآباد میں پھولوں کے ہار اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک کے تحائف پیش کیے جس پر میڈیا کو آرڈینیٹر لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد /جامشورو اصغر علی پٹھان یوسف زئی نے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔