کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت اور چائنیز سیکورٹی اتھارٹیز نے صوبے میں سی پیک اور نان سی پیک منصوبوں میں کام کرنے والے چائنیز کی فول پروف سیکورٹی کے حوالے سے مل کر ایک جامع میکنزم تیار کرنے پر اتفاق کیا۔ یہ بات چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت اورچینی وزارت خارجہ امور کے ایکسٹرنل سیکورٹی کمشنر مسٹر چینگ گوپنگ اور ان کی ٹیم کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں طے کی گئی۔ چیف سیکرٹری کی معاونت قائم مقام آئی جی کامران فضل، سیکرٹری داخلہ سعید منگنیجو، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن ودیگراعلیٰ افسران شامل تھے۔ اجلاس میں کراچی یونیورسٹی کے واقعہ کے پس منظر میں سی پیک اور نان سی پیک منصوبوں میں کام کرنے والے چائنیز شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔