عمران خان کی گرفتاری ہوسکتی ہے، شیخ رشید

337
Bail denied

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے شیریں مزاری کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ملک کو انارکی کی طرف لے جائیں گے کیونکہ انہیں ڈیڑھ سال کی چھوٹ نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے نئے آئی جی تعینات کردیے ہیں ، ایس ایچ اوز بھی اپنے لگادیے ہیں جب کہ انہوں نے گرفتاریوں کے لیے فہرستیں تیارکرلی ہیں، شیریں مزاری کی گرفتاری اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔شیخ رشید نے خدشہ ظاہر کیا کہ عمران خان کی گرفتاری ہوسکتی ہے۔