پاکستان کو امریکا سے ہر سطح پر رابطے رکھنا ہوں گے، بلاول بھٹو

232

اسلام آباد:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان کو امریکا سے ہر سطح پر رابطے رکھنا ہوں گے۔چین روانگی سے قبل امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات مثبت، نتیجہ خیز اور حوصلہ افزا رہی، وقت آگیا ہے کہ

پاک امریکا تعلقات کو وسیع تر، گہرے اور زیادہ بامعنی بنایا جائے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکا پاکستان کو افغانستان پر ماضی کی کشیدگی سے آگے بڑھنا چاہیے،افغانستان کے انسانی بحران اورتباہ حال معیشت سے فوری طورپرنمٹنے کی ضرورت ہے،افغان معیشت کی مکمل تباہی افغانوں، پاکستان اورعالمی برادری کیلئے تباہی ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان انسانی معاشی بحران میں کمی سے ہی خواتین کے حقوق لیے جاسکتے ہیںاورمعاشی بحران میں کمی سے دہشتگردی کیخلاف کامیابی کے امکان زیادہ ہوں گے،ہمیں یقین ہے کہ دنیا پاکستان اور بھارت دونوں کے لیے کافی بڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نفرت، تقسیم اور پولرائزیشن کی سیاست کے خلاف ہوں،والدہ بینظیر بھٹو، نانا ذوالفقار علی بھٹو تاریخ کی اہم شخصیت ہیں، ان کے نامکمل مشن کا حصول مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے، امید کرتا ہوں کہ ہم پاکستانی عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔