قومی تائیکوانڈو اسکواڈ تربیتی کیمپ میں شرکت کیلیے ایران روانہ

322

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایران میں منعقدہ انٹرنیشنل خیروگی تائیکوانڈو کے تربیتی کیمپ میں شرکت کیلیے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کیجانب سے کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل 10 رکنی دستہ ایران روانہ ہوگیا ۔6 جون تک منعقد ہونے والے 3 ہفتے کے کیمپ کا مقصد 7ویں ایشین پومسے، 25ویں ایشین کھیروگی گیمز اور چنچیون کوریا اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چمپئن شپ میں شرکت سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کرنا ہے کھلاڑیوں میں شاہ زیب، ہارون خان، محمد اقبال، حمزہ عمر سعید، ابوبکر عثمان، ارسلان ارشد شامل ہیں یوسف کرامی ہیڈ کوچ اور شہزادہ محمد آصف اسسٹنٹ کوچ ہیں۔دریں اثناپاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر)وسیم جنجوعہ نے ایران میں بین الاقوامی تائیکوانڈو تربیتی کیمپ میں قومی کھلاڑیوں کی شرکت کیلیے ساؤتھ ایشین تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر عمر سعید، پاکستان اسپورٹس بورڈ، کومبیکس اسپورٹس اور بین الصوبائی رابطے کی وزارت کا اس دورے کیلیے بروقت این او سی جاری کرنے اور کیمپ میں شرکت کویقینی بنانے پر شکریہ ادا کیا۔