سکھر: روہڑی کینالز اور چینلز 50 فیصد بند کر دی گئیں

88

سکھر (نمائندہ جسارت) دریائے سندھ میں پانی کی کمی کے باعث روہڑی کی کنالز اور چینلز 50 فیصد بند کر دی گئیں، ایگزیکٹو انجینئر روہڑی ڈویژن مورو آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جاری کردہ روٹینشن پروگرام میں 15مئی تک بڈھکا مائینر،کندھار مائینر،دلے مائینر، سرہال مائینرون ، سندھان مائینر،سرہال مائینر ٹو، ڈیتھا ڈسٹری ، نیو لنک چئنلز، داد برانچ، نور پور مائینر، موبیجانی مائینر، لنڈکی ڈسٹری، درس مائینر، گیچڑو مائینر، دولتپور ڈسٹری، جسکانی ڈسٹری ون، منگلو مائینر، جسکانی مائنیرٹو،پھل ڈسٹری کینالز میں پانی چھوڑا جائے گاجب کہ مائینئرز اور چینلز میں 15 مئی سے 23 مئی تک پانی بند رہے گا۔