سکھر (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چائولہ کی خصوصی ہدایت پر بنا رجسٹریشن، اپلائیڈ فار، ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف شروع کی گئی مہم کے تیسرے روز ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر خلیل احمد مہر اور ایکسائز آفیسر امداد پنھیار، انسپکٹر قمر عباس عباسی اور انسپکٹر دلاور شیخ کی رہنمائی میں متعلقہ ٹیم نے شاہ حسین بائی پاس اورپشاوری ہوٹل کے مقام پر گاڑیوں کی چیکنگ کی150 سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چیک کرتے ہوئے ایکسائز قانون کے مطابق ان پر31182 ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے موقع پر ہی وصولی کی گئی ۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر خلیل احمد مہرنے مہم کے سلسلے میں اعلان کیا ہے کہ تمام گاڑی مالکان اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کرائیں اور واجب الادا ٹیکس کی ادائیگی کریں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محکمہ کے دفاتر میں افسران اور عملے کو مقرر کیا گیا ہے جہاں تمام افراد رابطہ کریں۔