بیجنگ : صدر شی جن پھنگ نے برکس وزرائے خارجہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے کہا کہ “ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے ممالک اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کی مضبوطی پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔
پانچوں ممالک کو چاہیے کہ وہ ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے ممالک اور ترقی پذیر ممالک کے ساتھ بات چیت اور تبادلے کو فروغ دیں تاکہ تعاون کو مزید وسعت مل سکے اور ترقی کی طاقت مضبوط سے مضبوط تر ہو سکے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ “بین الاقوامی برادری میں ایک مثبت، ترقی پسند اور تعمیری قوت کے طور پر برکس ممالک کو اپنے اعتقادات کو مضبوط کرنا چاہیے،
طوفان کا سامنا کرنا چاہیے، عملی اقدامات کے ساتھ پرامن ترقی کو فروغ دینا چاہیے، شفافیت اور انصاف کو برقرار رکھنا چاہیے، جمہوریت اور آزادی کی حمایت کرنی چاہیے اور استحکام کو تقویت دینی چاہیے۔ ہنگامہ خیز اور تبدیلی کے دور میں بین الاقوامی تعلقات کو ” مثبت توانائی “فراہم کرنی چاہیے۔