لاہور:محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت لاہور اور گرد و نواح کے علاقوں میں رواں ہفتہ بارش نہ ہونے اور موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز بھی تیز دھوپ سے گرمی کی شدت میں اضافہ رہا جس کے نتیجہ میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کے ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 151 ریکارڈ کی گئی ۔