شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہوگا، مریم نواز

515

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما  مریم نواز نے پی ٹی آئی منحرف ارکان سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کچھ بھی کرلے، شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کو فرح گوگی کی لوٹ مار اور تباہی کے حوالے کر دینے پر شدید غصہ ہے، پنجاب والے اگلے انتخابات میں حساب چکتا کردیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو گالیاں دینے والے عمران خان کو تھوڑی شرم تو آئی ہوگی، مگرکہاں!