سندھ پر قبضہ مافیا کا راج ہے،جنرل سیکرٹری ایس ٹی پی

304

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ کی قوم پرست اور سندھ دوست دھڑوں کی کوآرڈنینش کمیٹی کا اجلاس سندھ ترقی پسند پارٹی کی میزبانی میں ایس ٹی پی ہاؤس میں ہوا جس کی صدارت ایس ٹی پی کے سیکرٹری جنرل حید ر ملاح نے کی اجلاس نے کوآرڈینیشن کمیٹی کو سندھ کے اتحاد کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہاکہ سندھ کی عوام دوست اتحاد بنایا گیا ہے تاکہ سندھ کی عوام کو درپیش مسائل کا مقابلہ کیاجاسکے ۔اجلاس نے پانی کی شدید قلت پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کو اس کے حصے کا پانی نہ ملنے اور غیر قانونی کینالوں کے باعث پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے سندھ کے شہروں اور دیہاتوں پر قبضہ مافیا کا راج ہے ،معاشی لوٹ مار ہے مقامی افراد کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے غیر مقامی افراد کو آباد کیاجارہاہے اوراس آبادکاری کے نتیجے میں منشیات ، دہشت گردی ، لاقانونیت میں اضافہ ہوا ہے سندھ کی عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے لئے اتحاد بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر قومی عوامی تحریک کے الطاف خاص خیلی، عوامی جمہوری پارٹی کے حریف چانڈیو، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے شفقت عباسی، سندھ ہاری کمیٹی کے احمد نواز انقلابی، جاوید لاشاری،مجیب کوریجو، سندھ ساگر پارٹی کے عبدالمومن میمن ودیگر نے شرکت کی اور اتحاد کے منشور اور آئین کے حوالے سے تفصیلی بحث ومباحثہ ہے ۔