حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو میںیوم فلاح و بہبودکے موقع پر سیمینار کا انعقاد۔ تقاریر، موضوعاتی لیکچرز کے ذریعے طلباء کو صحت کی اہمیت سے آگاہی، تفصیلات کے مطابق لیاقت یونیورسٹی جامشورو کے سینٹر فار سائیکو سوشل اینڈ اکیڈمک ویلبینگ نے ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمکس، اسٹو ڈ نٹس اَفیئرز اینڈ اسپورٹس کے تعاون سے (یوم فلاح و بہبود) کے موقع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں وائس چانسلرلمس پروفیسر ڈاکٹر اکرام دین اُجن، پروفیسر ڈاکٹر رضا الرحمان (پرنسپل ہینڈارڈ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری)، پروفیسر عنیزہ نیاز ،ڈین فیکلٹی آف میڈ یسن اینڈ الائیڈ ،پروفیسر معین انصاری، ڈین سرجری اینڈ الائیڈ پروفیسر اشوک نرسانی اور ڈین بیسک میڈیکل سائنسز پروفیسر منور عالم انصا ری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کے لیے شکایتی پورٹل اور طلبہ کی مختلف ضروریات کے لیے ایک موبائل ایپلیکیشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے پروفیسر معین انصاری، ڈاکٹر اطیر اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کی تعر یف کی جنہوں نے طلباء کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے میں مدد کی۔تقریب میں تقاریر، موضوعاتی لیکچرز اور معزز مہمانوں کی پریزنٹیشن سے طلباء کو صحت کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔تقریب کے اِختتام پر وائس چانسلر لمس پروفیسر ڈاکٹر اکرام دین اُجن نے تربیت مکمل کرنے والے اساتذہ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔