ٹنڈو محمد خان: ڈپٹی کمشنر کا 23 مئی سے پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ

285

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان یاسر بھٹی کی زیر صدارت ڈی سی کامپلیکس کمیٹی حال میں محکمہ صحت اور دیگر محکموں کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 23 مئی سے پولیو کیخلاف مہم شروع کی جارہی ہے ، جسے کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، انہوں نے کہاکہ مستقبل کے معذوری سے بچانے کے لیے ہر شخص اور ہر ادارے کو اپنی ذمے داریاں نبھانی ہوں گی ، پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، اگر پولیو مہم کے دوران کسی بھی فرد کیخلاف شکایت ملی تو اس کیخلاف کاروائی کی جائے گی ، عوام کو چاہیے کہ وہ پولیو کے سلسلے میں پولیو ورکر ز سے مکمل تعاون کریں ، اس موقع پر پولیو کے فوکل پرسن ڈاکٹر مسرور عالمانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں 5 سال تک کے 154082 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لیے 390 کشتی 34 فکسڈ اور 26 ٹرانزیکٹ پوائنٹس بنائے گئے ہیں ، 82 یونین کاؤنسلوں میں 89 ایریا انچارجز اور 4 تعلقہ سپروائیزرس مقرر کیے گئے ہیں۔