خیرپور: پی پی کارکن کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

223

خیرپور(نمائندہ جسارت)پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو مسلسل نظرانداز کرنے اورپارٹی ٹکٹ کی درخواست جمع کرانے کے باوجود اجلاس میں نہ بلانے پر کارکن کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان۔ اس سلسلے میں خیرپور کے علاقے محلہ علی مراد کے رہائشی نوجوان پیپلزپارٹی کے جیالے کارکن سید فواد زیدی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے پارٹی پالیسی کے تحت جیلانی ہائوس خیرپور میں وارڈ نمبر5کے کونسلر کے ٹکٹ کے لیے درخواست جمع کرائی تھی لیکن اب تک مجھے اجلاس میں نہیں بلایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی ٹکٹ پارٹی کی وفاداری پر نہیں بلکہ جیلانی ہائوس کی وفاداری پر دیا جارہا ہے جو سراسر کارکنوں کے ساتھ زیادتی ہے۔انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول زرداری سے مطالبہ کیا ہے خیرپور میں کارکنوں کو مسلسل نظر انداز کرنے اورٹکٹ من پسند افراد کو دینے کا نوٹس لیں۔