حیدرآباد: تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری

237

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر شعیب احمد ملِک ِ میونسپل کمشنرفاکرشاکرکی ہدایت پرعدالت عالیہ کے حکم کے مطابق تجاوزات ختم اور قابضین کے قبضے ختم کیے جائیں روڈاور فٹ پاتھ سے تجاوزات ختم کروائی جائیں ٹریفک کی روانی کو بحال رکھا جائے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انکروچمنٹ لطیف آباد وسٹی کی زیرنگرانی تجاوزات کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، روڈفٹ پاتھ سے انکروچمنٹ ختم کرکے ٹریفک کی روانی کوجاری رکھا جا رہاہے۔ لطیف آباد نمبر7 پونے 7 لطیف آباد نمبر 8 اورآٹوبھان مین روڈاور چورائے سے تمام کے تجاوزات ختم کروائی گئی ہے، فٹ پاتھ اورروڈپرکھڑے ٹھیلے ٹھیے اور 100 فٹ انکروچمٹ کو مسمار کر دیا گیا ہے ، دکانوں کے باہر رکھے سامان کودکانوں میں رکھنے کے لیے ہدایت اور اعلانات کر کے پابند کیا گیا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انکروچمنٹ ناصرلودھی نے سٹی کے مختلف بازاروں سے ٹھیلے ٹھیے پتھارے ہٹا دیے اور مین روڈگاڑی کھاتاکپڑامارکیٹ اور پکاقلعہ سے ٹھیلے ٹھیے اور پتھارے ختم کردیے، روڈاورفٹ پاتھ کا ایریا کلیئر کروادیا گیا ، اسٹیشن روڈالیکٹرونیک مارکیٹ، لچپت روڈ،کھوکھرمحلہ اورگول بلڈینگ کے اطراف کے تمام روڈزسے ناجائزتجاوزات ختم کی گئی، دوکانوں کے باہررکھے سامان کوقبضے میںلے لیاگیااور روڈپرکھڑے ٹھیلے ٹھیے ، تخت نمااسٹال ہٹا دیے اورٹریفک کی روانی میں روکاوٹیں ہٹاکرٹریفک کی روانی کوجاری رکھاجارہاہے بلاتفریق تجاوزات اورقبضہ خوروں سے قبضہ ختم کرانے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گئی۔