مردان ایک تجارتی مرکز ہے عملی اقدامات ناگزیر ہیں ،سینیٹرفیصل سلیم

301

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر عمر مسعود الرحمن ، سینیٹر فیصل سلیم الرحمن اور ممبر صوبائی اسمبلی ظاہر شاہ طورو نے مردان چیمبر کا دورہ کیا ہے۔ دورہ کے دوران انہوں نے مردان کے تاجروں و صنعتکاروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔مردان چیمبر کے صدر سعدمسعودالرحمان اور مرکزی تنظیم تاجران کے صدر ظاہر شاہ نے آنے والے معززمہمانوں کو چیمبرآمد پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے بہت عزت اور فخر کا مقام ہے کہ مردان کے معزز مہمان آج چیمبر کے آفس میں موجودہے۔ اس موقع پر مردان چیمبر کے سینئرنائب صدر حاجی محمد فیاض، نائب صدر حاجی حکیم خانزادہ، ممبرزایگزیکٹیو کمیٹی، مردان وومن چیمبر کی صدر عقیلہ سنبل کے علاوہ مردان کے تاجروں اور صنعتکاروں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔