عمران خان کو مغربی یہودیوں نے آسما ن پر چڑھایا، مولانا فضل الرحمن

426
he country forward

کراچی : جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اسرائیل تسلیم کرنے کی کوشش کرنے والوں نے مسجد نبوی میں بے حرمتی کی، ایک مخصوص طبقہ اسرائیل کو تسلیم کرنا چاہتا تھا، پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ  عمران خان کو مغربی یہودیوں نے آسما ن پر چڑھا دیا تھا،  جس کی وجہ سے پاکستان کی سیاست بدنام ہوئی، عمران خان  کارکردگی کےلحاظ سےناکام ثابت ہوئے۔

جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اب دماغی طور پر بھی بیمارلگتا ہے، کبھی خط اورکبھی عالمی سازش کاڈرامہ کرتاہے،ہم عوامی حقوق کیلئےجدوجہدکررہےہیں۔