پشاور فائرنگ سے پولیس افیسر جاں بحق

282

پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور میں فائرنگ سے پولیس افیسر جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کے فائرنگ سے تھانہ شاہ پور کے ایس ایچ او شکیل خان جاں بحق ہوئے، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ موٹر ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا البتہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

سی سی پی او محمد اعجاز خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او گھرسے نکلے اورتھانے کی طرف جارہے تھے وہ گاڑی میں اکیلے اور وردی میں تھے۔

سی سی پی او نے کہا کہ راستے میں سفید رنگ کی ہنڈا گاڑی تعاقب کررہی تھی، سفید رنگ کی گاڑی سے ملزمان نے فائرنگ کی۔