زرداری مہاجروں کے بارے میں صحیح زبان استعمال کریں‘مصطفی کمال

105

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ سندھی ہمارے لیے انصار ہیں لیکن پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سندھی مہاجر قوم میں نفرت کے بیج بو کر کہ گھناؤنی سیاست کرتی ہے۔ آصف زرداری اپنے ہوش و حواس میں رہتے ہوئے مہاجروں کے بارے میں زبان استعمال کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں خواتین کے تاریخی جلسے کے بعد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔