ملک میں 4کروڑ سے زائد آباد ی بلڈپریشرکا شکار ہے،ڈاکٹر برکت

316

کوٹری (نمائندہ جسارت) بلڈپریشر کے عالمی دن کے حوالے سے بلاول میڈیکل کالج اسپتال میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کا افتتاح بلاول میڈیکل کالج اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر برکت علی لغاری نے کیا، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر برکت علی لغاری نے کہا کہ اس مرض کی آگاہی پیدا کرنے کے لیے یہ تقریب منعقد کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 4کروڑ سے زائد آباد ی ہائی بلڈپریشرکے مرض کا شکار ہے۔ دنیا میں ہرسال 7لاکھ افراد کی اموات کی وجہ ہائی بلڈ پریشر ہے جس کی وجہ سے انہیں ہارٹ اٹیک فالج، گردے فیل ہونے ،برین ہیمرج ہوتا ہے اور اس مرض سے بچنے کے لیے سادہ طرز زندگی اپنانا چاہیے مرغن غذاؤں ،نمک ،چکنائی کا استعمال کم کریں، روزانہ ورزش ،چہل قدمی کو اپنا معمول بنائیں اور نیند کا مکمل خیال رکھناچاہیے ۔بعد ازاں کارڈیولوجی ڈیپارنمنٹ میں بہتر کارکردگی پر ڈاکٹرز اورعملے کو ایواڈزبھی دیے گئے۔ اس موقع پر ڈی ایچ کیو اسپتال کے کارڈیولوجی سینٹر ڈاکٹر الرب شیخ،ڈپٹی میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر عرفان شیخ سمیت ڈاکٹرز وپیرامیڈیکل اسٹاف نے بھی شرکت کی۔