نگراں وزیراعظم کیلئے انٹریوز پنڈی میں ہورہے ہیں،شیخ رشید

173

اسلام آباد(صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے لیے معیشت دانوں کے انٹرویوز راولپنڈی اسلام آباد میں ہورہے ہیں۔ راولپنڈی ہائیکورٹ بنچ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کے پاس ایک ووٹ کی اکثریت ہے جو قائم نہیں رہ سکتی۔ نگراں وزیراعظم کے لیے معیشت دانوں کے انٹرویوز ہورہے ہیں۔ ادارے بے خبر نہیں باخبر ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے انہیں وہاں مارا ہے جہاں پانی نہ ملے۔ہرگزرتے دن کے ساتھ ان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جائے گا یہ حکومت زیادہ دیرقائم نہیں رہ سکتی۔یہ ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹے گی، ایف آئی اے کو شہباز، حمزہ اور زرداری کے کیسز واپس لینے کا کہا جا رہا ہے، ایف آئی اے پراسیکوٹر عدالتوں میں کہیں گے کہ کیس نہیں لڑنا چاہتے، 31مئی سے پہلے فیصلے آجائیں گے، یہ اداروں سے ایک سال کی گارنٹی کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ ساری قوم عمران خان کے ساتھ ہے، عمران خان نے سندھ الیکشن مہم خود چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔