راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سارے چور اپنی سزائیں ختم کرانے کیلیے ایک جگہ جمع ہوگئے ہیں، نگراں وزیراعظم کے لئے معیشت دانوں کے انٹرویو ہورہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کے پاس ایک ووٹ کی اکثریت ہے جو قائم نہیں رہ سکتی، ادارے بے خبر نہیں باخبر ہیں، آصف زرداری نے انہیں وہاں مارا ہے جہاں پانی نہ ملے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ہرگزرتے دن کے ساتھ ان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جائے گا، یہ اداروں سے ایک سال کی گارنٹی کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ ساری قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔