عمران خان سیاست کی بنیاد ہی سازش پر مبنی ہے، شازیہ مری

338

 اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ شازیہ مری  اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ  ہم عمران خان کی زندگی کی دعا کرتے ہیں لیکن  سیاسی موت چاہتے ہیں ،عمران خان سیاست کی بنیاد ہی سازش پر مبنی ہے اس نفسیاتی شخص کو دماغی اعلاج کی ضرورت ہے آئین توڑنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا،

ملک میں عام انتخابات انتخابی اصلاحات کے بعد ہوں گے ،فرخ گوگی سمیت تمام کرپٹ افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی  نے تاحال تنخواہ ,مراعات, گاڑیاں اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں اور پارلیمنٹ لاجز میں بھی رہ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق رکن اسمبلی ملک عظمت خان اور نزیر ڈھوکی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا

شازیہ مری نے کہا کہ متحدہ حکومت کے سامنے مسائل کا انبار ہے،ہم نے کبھی اپنی ذمہ داریوں سے ہٹنے کی بات نہیں کی، عمران اور ٹولہ مزید حکومت میں رہتے تو مسائل ناقابل حل ہوجاتے،عمران کے طرز حکومت سے خطرات بڑھ رہے تھے،ہمیشہ ہم نے ٹھوس شواہد کے ساتھ بات کی ہیمسائل پر عوام کی پریشانی درست ہے،

عمران جب حکومت میں آئے تو اس وقت سے لے کر اس کے حکومت کے خاتمہ تک ہر چیز کی قیمتیں بہت بڑھ گئی، تھیں عمران کہتا ہے بارہ سو ارب روپے کا حساب نہ مانگیں،عمران کے دور میں لئے گئے قرضے بیس ہزار ارب سے زائد رہے،عمران خان نے آئی ایم ایف کے سامنے خطرناک ترین شرائط پر حامی بھری، شازیہ مری نے کہا کہ کھادوں کی قیمتیں جو تھیں سب کے سامنے ہے،ملازمین، کسان طلبا سب سڑکوں پر تھے،

عوام کی بات نہیں سنی جاتی تھی، عوام دوستی کا کوئی جذبہ نہیں تھا،عمران خان کہتا ہے کہ میں کرسی پر نہ ہوں تو نعوذ باللہ ملک نہ ہو،کبھی مذہب کبھی ملکی سالمیت پر بات کرتے ہیں شازیہ مری نے کہا کہ عمران جلسوں میں کھڑا ہوکر ایسی باتیں کررہا ہے جو ملک کے لئے خطرناک ہیں،عمران خان نے مسجد نبوی میں بھی سازش کی، ہلڑبازی کروائی، حد درجہ گری ہوئی حرکتوں پر تلا ہوا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ

عمران نیازی نے ملازمتوں، گھروں، جامعات بنانے کے جو وعدے کئے ان میں سے کوئی پورا نہیں کیا،اپنی کارکردگی پر ایک بھی جملہ نہیں بولتا،جھوٹ پر مبنی بیانیہ کو فروغ دے رہا ہے، لوگوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھی لگارہا ہے،عمران خان اپنی کرپشن کی بات نہیں کرتا،پی ٹی آئی فنڈنگ کیس سات آٹھ سال سے چل رہا ہے،حکیم سعید مرحوم کے بھی کچھ بیانات ریکارڈ پر ہیں،عمران خان کیوں ای سی پی کی منت ترلے کرتا ہے،

افراط زر چار فیصد سے چودہ فیصد تک پہنچ گئی ہے،ظلم کا دور ختم ہوچکا ہے،مشکلات ہیں جو ختم ہوجائیں گی ہے ان سیاست بنیاد ہی کرپشن پر مبنی ہیہم آئینی طور پر حکومت چلارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہم مل کر چل رہے ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ کہا کہ عمران کی حکومت کا خاتمہ ضروری ہے جو آئینی طریقہ سے کیا گیا،ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، عوام کے مسائل حل کریں گے،

باقاعدہ مشاورت سے اتفاق رائے سے اصلاحات کریں گیوفاقی کابینہ کے اجلاسوں میں بہت سے اہم معاملات پر بات ہوئی ہے،پی ٹی آئی کی طرف سے آئین شکنی کے معاملہ پر بھی بات ہوئی آئین شکنی ٹیکنیکل اور لیگل ایشو ہے جس پر غور جاری ہے،عمران نے آئین توڑا بھی اور تڑوایا بھی،ہماری ترجیح پاکستان کے عوام ہیں ان کے مسائل کو حل کرنا ہوگا،شازیہ مری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہماری قانونی ٹیم بات کرے گی،صوبہ پنجاب کی سیاست بہت اہم ہے،

عمران نے پنجاب پر جیسا شخص مسلط کیا وہ بڑا افسوسناک ہے،پنجاب کی عوام بہتر فیصلہ آج کرنا چاہتی ہے اس پر بھی آمرانہ فیصلے کئے گئے،اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا دشمن عمران خان ہے،عوامی حکومت ہی عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے،شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی  نے تاحال تنخواہ ,مراعات, گاڑیاں۔ لے رہے ہیں اور پارلیمنٹ لاجز میں بھی رہ ہیں سابق سپیکر تاحال مراعات گاڑی رہائش استعمال کر رہے ہیں پی ٹی آئی ارکان مراعات لے رہے ہیں

تو انتخابی اصلاحات میں بھی ہمارا ساتھ دیں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری آجل کل امریکہ کے دورے پر ہیں، ایک مشکل ٹاسک ہے لیکن امریکہ سے تعلقات پہلے سے بہتر بنائیں گے،سوائے تباہی بربادی کے عمران نے کیا دیا؟خیبرپختونخواہ کے سرکاری وسائل عمران خان استعمال کررہے ہیں،وزیراعلی کے پی کے نے کہا

جب حکومت ختم ہوگی افغانستان چلا جاوں گا، ایسا نہیں ہونے دیں گے،عمران خان تیرہواں موسم آپ کا جیل جانے کا ہے،آپ کو ادویات کے لئے فریج بھی فراہم کردیں گے،ایمبنسٹی سسٹم کو ہم ختم کریں گے،پی ایم ڈی سی پر بھی قانون سازی کریں گے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان سیکیورٹی پروٹوکول کے لئے مانگ رہے ہیں

وہ زہر کی بات کرتے ہیں، ان کے دور میں دو جج اور خادم رضوی اسی طرح سے فوت ہوئے،ہم عمران کی طبعی نہیں سیاسی موت چاہتے ہیں،میرے گھر کے باہر اگر کوئی احتجاج کرے گا

تو پھر آپ کے گھروں کے باہر بھی ہوگا،پہلے اصلاحات پھر انتخابات ہوں گے،انتخابات حکومت کی مرضی سے ہوں گے آپ کی مرضی سے نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے وزیراعظم کے لیے انٹرویو کروانے ہیں تو کرلیں،وہ تو عید سے پہلے عید مناتے رہتے ہیں۔