کراچی: کمسن مبلغ حافظ محمد شایان شیخ نے کہا ہے کہ سٹی حکومت بالکل غافل ہوچکی ہے، کراچی کی مشہور چورنگی جس کا نام پاکستان کی اہم شخصیت علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی جس نے 1973 کی آئین سازی میں حصہ لیا ان کی رحلت کے بعدسٹی گورنمنٹ کراچی نے ایک قرارداد پاس کرکے نمائش چورنگی کا نام علامہ نورانی کے نام سے موسوم کردیا گیا تھا (یعنی علامہ شاہ احمد نورانی چورنگی) ایک ایسی شخصیت جسں نے پوری دنیا میں دین اسلام کی تبلیغ کرتے ہوئے انقلاب برپا کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت امامِ انقلاب امام شاہ احمد نورانی کے نام سے موسوم چورنگی کا نام تبدیل کر کے نمائش بس اسٹاپ رکھ دیا گیا، اور شہری حکومت اپنے ہی پاس گرائے قوانین پر عمل درآمد کرنے میں غافل ہوچکی ہے، ذرا چند لمحات کے لیے سوچیں جس نے پوری امت کی نہ صرف اصلاح بلکہ پوری امت کو قادیانی فتنے سے بچایا جو قومیں اپنے محسنوں کو نظر انداز کرتی ہیں تو وہ تباہ و برباد ہوجاتیں ہیں ہم زندہ قوم ہیں ہر سطح پر احتجاج کرینگے، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب فوری طور پر نمائش بس اسٹاپ کے بورڈ ہٹواکر علامہ نورانی چورنگی کے نام کے بورڈ آویزاں کرائیں۔