سابق برطانوی نمبر ایک لورا روبسن نے ٹینس کو خیر باد کہہ دیا

193

لندن (جسارت نیوز)انگلینڈ کی سابق نوعمر ٹینس اسٹار لورا روبسن نے ٹینس کو خیرباد کہہ دیا۔ 28سالہ لوراروبسن لمبے عرصہ سے کولہے کی تکلیف میں مبتلا تھیں اور انہوں نے اس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلیے 3 آپریشنزکروائے تھے ۔لورا روبسن نے 14سال کی عمر میں ومبلڈن اوپن کا ٹائٹل جیتا جبکہ 18 سال کی عمر میں اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا اور وہ نوعمر ہونے کے دوران خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں ٹاپ 30 پوزیشن پر پہنچ گئی تھی لیکن پچھلی دہائی کے بیشتر عرصے سے کولہے کی تکلیف کی وجہ سے اس میں ترقی نہ پاسکیں ۔ سابق برطانوی نمبر ایک نے کہاہے کہ میں نے انجری مسائل سے نجات پانے کے لئے بہت کوشش کی اور میں نے کولہے کی تکلیف سے نجات کے لیے تین مرتبہ سرجری بھی کروائی لیکن مجھے لگا کہ میچ شاید اب کھیل کے میدان میں جلوہ گر نہیں ہوسکوں گی ، اس لئے میں نیٹینس کھیل کو خیر باد کہہ دیا ہے۔لورا روبسن 2012 کے یو ایس اوپن ٹینس کے چوتھے رائونڈ میں پہنچی تھی ۔