کوئٹہ ،10 بستروں پر مشتمل عارضی اسپتال کا قیام

395

کوئٹہ(نمائندہ جسارت )پیر کوہ ڈیرہ بگٹی میں ایف بلوچستان(نارتھ)کی جانب سے 10 بستروں پر مشتمل ایک عارضی اسپتال گرلز ہائی اسکول پیر کوہ میں قائم کر دیا گیا ہے جس میں وبا پر قابو پانے کیلئے تمام سہولیات مع ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف موجود ہے۔اس اسپتال میں ہیڈکوارٹرز فرنٹیئرکور کی جانب سے 8لاکھ کی ادویات فراہم کر دی گئی ہیں۔مزیدبراں مریضوں کے تمام لیب ٹیسٹ بھی مفت میں کیے جا رہے ہیں۔ اسکے علاوہ پانی کے 26بائوزرز مسلسل پانی کی فراہمی میں مصروف ہیں علاقہ مکین ایف سی کے ان عوام دوست اقدامات پر مشکور ہیں۔