سکھر: دریائے سندھ میں 53 فیصد پانی کی کمی برقرار

197

سکھر (نمائندہ جسارت) دریائے سندھ میں 53 فیصد پانی کی کمی برقرار، گڈو بیراج پر 81 ، سکھر بیراج پر 43 اور کوٹری بیراج پر 66 فیصد قلت برقرار ہے ،گڈو بیراج کی ڈی پی ایف،اور گھوٹکی فیڈر میں پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے،آبپاشی حکام کے مطابق سکھربیراج سے نکلنے والی رائس کینال اور دادو کینال میں پانی لی فراہمی بدستور بند ہے گڈو بیراج پر ہانی کی آمد 46948 اور اخراج 44626 کیوسک ریکارڈ سکھربیراج پرپانی کی آمد 37890 اور اخراج 14510 کیوسک کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 5210 اور اخراج 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا امید ہے ایک دودن میں پانی کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔