وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج 3 روزہ دورے پر امریکا روانہ

373

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج 3 روزہ دورے پر امریکا پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق اپنی پہلے سرکاری دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کریں گے۔

پاکستان امریکا کے تعلقات کو بحال کرنی کوشش میں دونوں ممالک کی خارجہ پالیسی کے سربراہان آج سے ملاقاتیں شروع کریں گے۔

پاکستان اور امریکا کی خارجہ پالیسی سربراہان دونوں ممالک کے تعلقات کو بحال کرنے کی کوششوں میں رواں ہفتے نیویارک میں متعدد ملاقاتیں کریں گے۔

دورے میں بلاول بھٹو پاک امریکی وزرائے خارجہ سے دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کریں گے۔

یاد رہے کہ انٹونی بلنکن نے بلاول بھٹو زرداری کو 18 مئی کو منعقد ہونے والے ’گلوبل فوڈ سیکیورٹی کال ٹو ایکشن‘ پر وزارتی اجلاس کے لیے مدعو کیا تھا۔

اس کے علاوہ وہ اقوام متحدہ کے تحت فوڈ سکیورٹی کے وزارتی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری 21مئی کو چین اور 23 مئی کو سوئٹزر لینڈ کا بھی دورہ کریں گے۔