عوام سے فراڈ اور پلاٹ نہ دینے پر سندھ ہائی کورٹ کااظہار برہمی

209

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں گلشن حسن جامشورو میں عوام سے بڑے پیمانے پر فراڈ کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت کاکہناتھا کہ متاثرین کو متبادل پلاٹس دینے کا حکم دیا تھا، کتنے متاثرین کو پلاٹس دیے گئے؟ نیب کے تفتیشی افسر کاکہناتھا کہ متاثرین میں سے کسی نے رجوع ہی نہیں کیا، عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ڈیڑھ سال میں کسی ایک متاثر کو بھی پلاٹ نہیں دیا گیا؟ عدالت نے ملزم سید محسن علی کو عدالتی تحویل میں لینے کا حکم دیا، عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر صلاح الدین مغل پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ لگتا ہے آپ بھی ملزمان کے ساتھ مل گئے ہیں،چیئرمین نیب کو آپ کے خلاف کارروائی کا لکھیں گے۔تفتیشی افسر ایک سال سے کچھ نہیں کرسکے کوئی نیا تفتیشی افسر لگائیں۔