تہران ‘بیجنگ اور اسلام آباد کے تعلقات اسٹریٹجک ہیں‘ایران

203

تہران (صباح نیوز)ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے تہران بیجنگ اسلام آباد تعلقات کو اسٹریٹجک قرار دیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق چین اور پاکستان کے ساتھ ایران کے پارلیمانی دوستی گروپ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا تھا کہ تہران بیجنگ اور تہران اسلام آباد تعلقات اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں۔ایران کی وزارت خارجہ میں اقتصادی سفارت کاری ڈویژن کے سربراہ مہدی صفری نے چین اور پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں اقتصادی تعلقات کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایران پاکستان سرحدی منڈیوں کے ساتھ موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔