سراج الحق کا یواے ای سفارتخانے کا دورہ‘ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر تعزیت

179
اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے میں شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی وفات پر دعائے مغفرت کررہے ہیں
اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے میں شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی وفات پر دعائے مغفرت کررہے ہیں

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور پاکستان میں یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم سے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔ ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی آصف لقمان قاضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیر جماعت نے مرحوم رہنما کے لیے اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔