شیخ رشید نے 31 مئی تک اہم فیصلے ہونے کی پیشگوئی کردی

460

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 31 مئی تک اہم فیصلے ہونے کی پیشگوئی کردی،سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی جانب سے موجودہ نگران حکومت پر کڑی تنقید کی گئی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹرپربیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ شید نے کہا ہے کہ نگران حکومت آنی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ پٹرول گیس بجلی بڑھانی ہے یا الیکشن کرانے ہیں یا گرفتاریاں کرنی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 200 کا ڈالر اور ڈیفالٹ ہونے سے بچنے کے لیے عبوری معیشت دان زیر غور ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپنا ڈی جی آیف آئی اے، آئی بی لا کر سارے کیس ختم کروانا، ان حالات پر 31 مئی تک اہم فیصلے ہو جائیں گے۔