ایشیا کپ کیلیے 20رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان ، عمر بھٹہ کپتان مقرر

322

لاہور(جسارت نیوز) ہاکی ایشیا کپ کیلیے 20رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، قومی ٹیم پہلا میچ 23مئی کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ٹیم کا اعلان سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کے بعد صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کی منظوری سے کیا،قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ جبکہ نائب کپتان علی شان ہونگے۔پرفارمنس کی بنیاد پر کھلاڑیوں میں گول کیپرز اکمل حسین اور عبداللہ اشتیاق خان، ڈیفنڈرز مبشر علی، عماد شکیل بٹ، حماد الدین انجم، محمد عبداللہ، رضوان علی، مڈ فیلڈرز عمر بھٹہ، علی شان، معین شکیل، عبدالحنان، جنید منظور، غضنفر علی، اٹیکرز ابوبکر محمود، اعجاز احمد، رانا عبدالوحید، محمد سلمان رزاق، رومان ، افراز اور عبدالحنان شاہد شامل ہیں۔اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر، سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ، چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر، ممبران سلیکشن کمیٹی اولمپیئن ایاز محمود، اولمپیئن خالد محمود، اولمپیئن ناصرعلی، اولمپیئن وسیم فیروز، ٹیم منیجر اولمپین خواجہ جنید، سیگفرائیڈ ایکمین ہیڈ کوچ، ڈینیئل بیری فزیکل انسٹرکٹر، اجمل خان لودھی، اولمپیئن وسیم احمد، اولیمپیئن سمیر حسین، اسسٹنٹ کوچز عمران شاہ اور عمران بٹ، گول کیپنگ کوچ کے علاوہ ندیم لودھی ویڈیو اینالسٹ جبکہ عدیل اختر اور محمد اسلم فزیو تھراپسٹ بھی موجود تھے۔قومی ٹیم 19مئی کو انڈونیشیا کے شہر جکارتہ روانہ ہوگی۔ پہلا میچ 23 مئی کو بھارت سے کھیلے گی۔ ایشیا کپ کی چار بہترین ٹیمیں ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔