نواز شریف بذات خود ایک ادارہ ہیں، ریاض پیرزادہ

200

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ نواز شریف بذات خود ایک ادارہ ہیں، سارا کام نواز شریف کی مشاورت سے ہوتا ہے، نہ اسحاق ڈار کرسکتے ہیں اور نہ مفتاح اسماعیل کرسکتے ہیں، میں نواز شریف کے ساتھ پہلے بھی وزیر رہا ہوں، ان سے میرا نیازمندانہ تعلق اپنی جگہ، میری ان سے اپنی ذاتی دوستی بھی ہے، وہ میرے قائد ہیں اور میں وہ فاصلہ کم نہیں کرنا چاہتا بلکہ وہ فاصلہ رکھنا چاہتا ہوں۔ ان خیالا ت کا اظہا ر میاں ریا ض حسین پیرزادہ نے سرکاری ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اتحادی حکومت ہے اور نئے انتخابات کروانے کا فیصلہ متفقہ ہوگا، نواز شریف کا جرات مندانہ فیصلہ ہے کہ انہوں نے حکومت سنبھالنے کا چیلنج لیا ہے اور یہ چیلنج صرف ن لیگ ہی لے سکتی ہے، ہم عوام کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور ن لیگ عوام کے دلوں میں بستی ہے۔