عدالت عظمیٰ میںاہم مقدمات کے لیے 6 بینچ تشکیل

152

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ میں آمدہ عدالتی ہفتے میں مختلف اہم اور عام نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لیے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ایک عدد لارجر، ایک عددا سپیشل اور6 عدد ریگولر بینچ تشکیل دیے ہیں۔عدالتی کاز لسٹ کے مطابق آج عدالت عظمیٰ میںچیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں3 رکنی بینچ فاطمہ عامر کے خاوند کی بازیابی سے متعلق از خود نوٹس اور قومی اسمبلی کی انتخابی عذرداری سے متعلق ذوالفقار علی بھٹی بنام الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں2 رکنی بینچ حد بندیوں کی بنیاد پر الیکشن سے متعلق PTI کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق دائر صدارتی ریفرنس کی سماعت کرے گا۔کل عدالت عظمیٰ میں جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں 3 رکنی سپیشل بینچ سیکٹر F-14 اور F-15 میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔بدھ ، جمعرات اور جمعہ 20 مئی کو روز مرہ سول ، سروس ، فیملی،بینکنگ اور فوجداری کیسز زیر سماعت آئیں گے۔