سلیکٹڈ کے خلاف سازش وائٹ ہاؤس میں نہیں، بلاول ہاؤس میں ہوئی

247
سکھر: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کا مینڈیٹ ہی جعلی تھا،ہم نے سلیکٹڈ کو گھر بھیج دیا ہے،سلیکٹڈاب کہتاہےیہ بیرونی سازش ہے، وائٹ ہاؤس میں  نہیں، بلاول ہاؤس  میں آپ کیخلاف سازش ہوئی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ ہم نےپہلےواضح کر دیا تھا کہ سلیکٹڈ راج کوقبول نہیں کرینگے، اب ہم نےسلیکٹڈکٹھ پتلی  وزیراعظم کوگھربھیج دیاہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ شروع کیا تو ہم نے کہا تھاکہ خود اسمبلی ختم کردو مگر وہ نشے میں تھا، ہماری بات نہیں مانی، قافلہ اسلام آباد پہنچا تو عدم اعتماد کا اعلان کیا، جس کے بعد خان کو گھر جانا پڑا۔