آج بلاول کا پُرتپاک استقبال کیا جائے گا،صوبائی وزیر محنت

203

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ 15 مئی کو ائرپورٹ ٹرمنل ون (اولڈ ائرپورٹ) پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا اور وہاں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ عمران نیازی اس ملک کی معیشت کی بربادی کی وجہ ہے اور اس وقت یہ ملک کے لیے سب بڑی تھریڈ ہے۔عوام کسی پاگل شخص کے پیچھے چل کر اس ملک اور معیشت کو نقصان نہ پہنچائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز اپنے کیمپ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔