کوئٹہ: بچے سے بدفعلی اور قتل ،ملزمان کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جر مانہ

195

کوئٹہ (نمائندہ جسارت)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قلات بشیر احمد بادینی نے کمسن بچے کوبدفعلی کے بعد قتل کر نے کے مقدمہ میں نامزد3ملزمان کو عمر قید اور 2 لا کھ روپے جر مانہ کی سزائیں سنا دی ہے، جرمانہ کی رقم ملزمان بچے کے ورثا کو ادا کر نے کے پا بند ہوں گے۔ استغاثہ کے مطا بق ملزمان نعمان، احسان اللہ اور شعیب نے قلات میں ڈیڑھ سال قبل کمسن بچے عمران کوورغلا کراسے پہاڑی علاقے میں بدفعلی کے بعدبے دردی سے پتھر مار کر قتل کیا تھا اور ان کی لاش ویرانے میں پھینک دی تھی واقعے کے بعد اس وقت کے ایس پی قلات ارباب امجد علی خان کاسی نے ڈی ایس پی غلام حسین باجوئی ،ایس ایچ او حبیب اللہ نیچاری سمیت پولیس افسران کے ہمرا ہ کامیاب کارروائی کر تے ہو ئے واقعہ میں ملوث مذکورہ ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا جس پر وزیر داخلہ بلوچستان پولیس ٹیم کے لیے 5 لاکھ روپے نقد انعام کا بھی اعلان کیا تھا گزشتہ روز مذکو رہ ملزمان کے خلاف دائر مقدمہ کا محفوظ فیصلہ سناتے ہو ئے عدالت کے جج نے ملزمان نعمان، احسان اللہ اور شعیب کو جرم ثابت ہو نے پر عمر قید اور 2 لا کھ روپے فی کس جر ما نہ کی سزا سنا دی۔