عوام کے مسائل حل کرنے آرہا ہوں،دریا خان مری

329

ٹنڈوالہیار (نمائندہ جسارت)منتخب نمائندوں نے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کر نے میں عدم دلچسپی رکھی جس کے سبب عوام مسائل کے حل میںتاخیر ہو ئی ہے ٹائون کمیٹی سنجر چانگ کے گوٹھ مبارک جروار پہنچ علاقہ مکینوں سے پی پی کے رہنما رئیس غلام قادر مر ی کے بھتیجے اور میر پور خاص ڈویژن سپاف کے نائب صدر دریا خان مر ی نے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ان ہی حالات کو دیکھ میں غر یب افراد کی مد د کر نے اور ان کے جائز مسائل کے حل اور عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرانے کے لیے میدان میں آرہا ہوں اب آپ لوگوں کو پر یشان ہو نے کی ضرورت نہیں میں اور رئیس غلام قادر مری آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بااثر افراد کی جانب سے غریب اور مسکین افراد پرہو نے والے مظالم نے میر ے دماغ کو ہلاکر رکھ دیا ہے علاقہ مکینوں نے کہا کہ ہم دریا خان مر ی کے مشکور ہیں جھنوں ہمارے مسائل کو اپنے مسائل سمجھتے ہو ئے ان کے حل کے کیے ہمارے پاس پہنچے۔